میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری نے عید الفطر منا ئی

کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری نے عید الفطر منا ئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری نے منگل کو عید الفطر منا ئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری جماعت نے گزشتہ روز عید الفطر منا ئی۔ اس موقع پر کراچی میں بوہری برادری کی مساجد اور جماعت خانوں میں نماز عید ادا کی گئی۔نماز کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا جس میں بچے بوڑھے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عید کے خطبے میں ملکی سلامتی اور استحکام اورامن وامان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری کے علاقوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں بوہری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی نماز عید کے موقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں