میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ فطر کی رقم کا اعلان کر دیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ فطر کی رقم کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اس سال کے صدقہ فطر کی رقم کا اعلان کر دیا۔رویت ہلال کمیٹی کے مطابق گندم کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 100 روپے فی کس، جو کے حساب سے 400 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے،رویت ہلال کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ کھجور کے حساب سیصدقہ فطر کی رقم 1600 روپے فی کس، کشمش کے حساب سے 1920 روپے فی کس جبکہ پنیر کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 2940 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔رویت ہلال کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کفارہ صوم کے لیے 60 مساکین کو کھانا کھلایا جا سکتا ہے۔صدقہ فطر جسے فطرانہ یا فطرہ بھی کہتے ہیں، اسے بدنی زکوٰۃبھی قرار دیا گیا ہے جو صاحبِ استطاعت افراد کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز عید الفطر سے قبل مستحق افراد کو دینا واجب ہے۔فرض روزہ کسی بھی وجہ سے توڑ دینے پر کفارہ صوم یعنی روزے کا کفارہ ادا کرنا لازم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں