بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ
شیئر کریں
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کی روک تھام کیلئے انتہائی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار بند رکھی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق 10 اپریل سے 25 اپریک تک ہوگا۔تاہم گڈز، فریٹ، میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ریلوے سروسز کو 70 فیصد سواریوں کے ساتھ ہفتے میں ساتوں دن آپریشنز کی اجازت ہوگی۔انیشنل کمانڈ ا?پریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ پابندی کے حوالے سے 10 اپریل کو اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 81 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس دوران پچپن ہزار چھ سو پانچ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے پانچ ہزار بیس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ملک میں کورونا کے ساٹھ ہزار بہتر مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ وبا سے اب تک مجموعی طور پر چودہ ہزار سات سو اٹھہتر افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ چھ لاکھ تیرہ ہزاراٹھاون مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد انتہائی ضروری ہے کیونکہ ملک میں کورونا وبا کے آغاز سے اب تک گزشتہ روز متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد سامنے آئی ہے۔