میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر کی الرحیم سٹی اسکیم سنگین فراڈ میں تبدیل

عارف بلڈر کی الرحیم سٹی اسکیم سنگین فراڈ میں تبدیل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

عارف بلڈر کی دریا کے پیٹ میں اسکیم نے شہریوں کی جمع پونجی کو ڈبو دیا
متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت ، بھاری رقوم لے کر آنکھیں بند کر لی گئیں

(رپورٹ: اظہر رضوی) الرحیم سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ خریدنے والے سیکڑوں شہری 10 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ عارف بلڈر کی جانب سے دریا کے پیٹ میں تعمیر کی گئی اس ہاؤسنگ اسکیم نے شہریوں کے خوابوں کو ملبے میں بدل دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کی جمع پونجی اور بچوں کے مستقبل کے پیسے لگا کر پلاٹ خریدے، مگر آج تک نہ قبضہ ملا، نہ ترقیاتی کام ہوئے۔شہریوں کے مطابق دریا کے پیٹ میں پلاٹ لینا زندہ ڈوبنے کے مترادف ثابت ہوا۔ ماہرین بھی واضح کرچکے ہیں کہ دریا کے پیٹ میں تعمیرات شدید خطرناک اور غیر قانونی ہیں، لیکن اس کے باوجود عارف بلڈر نے صرف اپنا پیٹ بھرنے کے لیے اس اسکیم کو فروخت کیا۔متاثرین نے الزام لگایا ہے کہ ریونیو، ایچ ڈی اے، ایس بی سی اے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے مبینہ طور پر اپنے حصہ کی رقم لے کر خاموش تماشائی بنے رہے۔ ان اداروں نے نہ صرف شہریوں کی چیخیں نظر انداز کیں بلکہ ایک دہائی سے جاری فراڈ کے باوجود کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔ شہریوں نے کھل کر کہا ہے کہ ادارے اب بھی دریا کے پیٹ میں شہریوں کو ڈوبتا دیکھنے کا نظارہ کر رہے ہیں۔ بارہا شکایات، درخواستوں اور احتجاج کے باوجود نہ اسکیم بند کی گئی، نہ ہی بلڈر کے خلاف مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر حیدرآباد اور اینٹی کرپشن حکام سے پْرزور مطالبہ کیا ہے کہ الرحیم سٹی ہاؤسنگ اسکیم کا فوری آڈٹ کیا جائے ۔عارف بلڈر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ متعلقہ اداروں میں ملوث افسران کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔ شہریوں کو قبضہ یا مکمل ریفنڈ فراہم کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں