میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کی ڈیڈ لائن،گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی تیاری

آئی ایم ایف کی ڈیڈ لائن،گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی تیاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے لیے 15فروری2025تک کی ڈیڈ لائن دے دی گیس کمپنیوں نے 53.47فیصد تک گیس مہنگی کرنے کامطالبہ کررکھا ہے ، ذرائع کے مطابق ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط ہے ،حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ سال 15فروری تک گیس ایڈجسٹمنٹ کانوٹیفکیشن کرنے کے پابند ہیں،اوگرانے گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کونہیں بھجوایا،گیس کمپنیوں نے اوگرا کو53.47فیصد تک گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی سوئی ناردرن نے اوسط گیس3.66فیصد مہنگی کرنے کی درخواست کی تھیسوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 53.47 فیصداضافے کامطالبہ کررکھا ہے گیس صارفین پر2سال میں953ارب روپے کااضافی بوجھ ڈالا گیا،جنوری2023 سے اب تک حکومت گھریلوصارفین کے لیے گیس3بارمہنگی کرچکی، سابقہ اتحادی حکومت میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا گیا تھا،ذرائع نگران حکومت کے مختصردور میں گیس2 بار مہنگی کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں