میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان بہادر کشمیری عوام کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

پاکستان بہادر کشمیری عوام کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بہادر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔نگران وزیر اعظم نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا بھر کے کشمیری اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان (یو این سی آئی پی) کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، جس کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا فیصلہ جمہوری طریقے سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا اعادہ ہے جو بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق نے بھی اس کی تائید کی ہے ، یہ افسوسناک امر ہے کہ ساڑھے سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے مظلوم عوام اس بنیادی حق کا استعمال نہیں کر سکے۔بھارت جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، 5 اگست 2019 سے، بھارت ایک سازشی عمل میں مصروف ہے ، جس کا مقصد IIOJK کی آبادی کے ڈھانچے اور سیاسی منظر نامے کو تبدیل کر کے کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین میں ایک بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل کرنا ہے۔جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انکار کی جانب ایک اور قدم ہے، اس طرح کی قانون سازی اور انجینئرڈ عدالتی فیصلوں کے ذریعے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں