میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کارنامہ، اغواء برائے تاوان میں شریک 2پولیس اہلکار گرفتار

اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کارنامہ، اغواء برائے تاوان میں شریک 2پولیس اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈسٹرکٹ ملیر تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اغوا کار ملزمان نے شہری تاجر مرزا احتشام بیگ کو اغوا کرکے 19 لاکھ روپے تاوان وصول کیا ضلعی پولیس افیسر کی ہدایت پر اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اہلکاروں سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ سے کہا کہ ہمارا تعلق پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے ہے ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ کو ملیر کینٹ کے قریب بلوا کر 30 لاکھ کی ڈیمانڈ کی گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار رفیق گارڈن ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے جبکہ دوسرا ملزم پولیس اہلکار یونس تھانہ کلا کوٹ میں تعینات ہے تیسرا گرفتار ملزم اغوا کاروں کا مخبر خاص بتایا جا رہا ہے شارٹ ٹرم اور کڈنیپنگ ٹیم میں ہیڈ کانسٹیبل سرفراز جس کا تعلق تھانہ گڈاپ سے ہے ہیڈ کانسٹیبل اور اس کے دو پرائیویٹ قریبی ساتھیوں میں شاجہان اور شیراز بھی اغوا کی وارداتوں میں شریک ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ضلع ملیر پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں تاہم گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اغوا کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک کار، اسلحہ سمیت تاوان کی رقم برآمد ہو چکی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں