میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کاملک میں کسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ آج ہوگا

پیپلزپارٹی کاملک میں کسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ آج ہوگا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) وفاقی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں کسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ کیا جائے گا احتجاجی مراکز کی سیکورٹی سے متعلق پلان تیار کر لیا گیا بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کر دیے گئے . تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے کسانوں کو کھاد کی عدم دستیابی کیخلاف آج کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد ، سکھر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اس ضمن میں حیدرآباد فتح چوک پر احتجاج کی قیادت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرینگے جبکہ مختلف شہروں ہونے والے احتجاج کی قیادت کی ذمہ داری پارٹی کے سینئر رہنماوں کو سونپی گئی ہے .حساس اداروں کی جانب سے لاہور میں انار کلی بازار میں ہونے والے سانحے کے بعد کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت احتجاج کی گزرگاہوں پر ماہر نشانہ باز اور سادہ لباس سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی کڑی نگرانی کریں گے .واضح رہے پیپلزپارٹی کی جانب سے کسانوں سے ہونے والی زیادتیوں کیخلاف ٹریکٹر ٹرالی مارچ کا آغاز 21 جنوری سے کیا گیا تھا جس کا آج اختتام ہوگا.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں