میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کے حوالے سے خبر کو ایک اخبار نے غلط چلایا، جسٹس عمر عطاء بندیال

نیب کے حوالے سے خبر کو ایک اخبار نے غلط چلایا، جسٹس عمر عطاء بندیال

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ نیب کے حوالے سے خبر کو ایک اخبار نے غلط چلایا۔جمعہ کو جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ روز نیب کے حوالے سے سپریم کورٹ کی خبر کو غلط چلایا گیا، غلط خبر کے چلنے سے عدلیہ کے ادارے پر بات آتی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میں نے ایک ملزم کے خلاف 90,90 روز کے بار بار ریمانڈ لینے کو ظلم کہا تھا لیکن ایک اخبار میں صرف 90 روز کے ریمانڈ کو ظلم کہہ دیا، عدالت قانون کی اجازت کو ظلم کیسے کہہ سکتی ہے ، ابھی تمام ادارے اس خبر کو دوبارہ چلائیں۔جسٹس مظاہر علی اکبر کا کہنا تھا کہ میرے حوالے سے بھی غلط خبر چلائی گئی، فوجداری مقدمات میں 14 روز سے زیادہ کا ریمانڈ تو ہو نہیں سکتا، گزشتہ روز اپنے ریمارکس میں جسٹس منیر کے فیصلے کا بھی ذکر کیا تھا، چالیس روز کے ریمانڈ کی بات میں نے نہیں کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں