میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر ہاؤس دیواریں اصل حالت میں بحال کرنے کی درخواست منظور

گورنر ہاؤس دیواریں اصل حالت میں بحال کرنے کی درخواست منظور

ویب ڈیسک
منگل, ۴ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیواروں کو اصل حالت میں بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ۔ جسٹس مامون الرشید نے آمنہ ملک اور بشیر احمد خالد کی درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا کام تو رک چکا ہے، مگر عدالت سے استدعا ہے کہ گورنر ہاؤس کی دیواروں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کا بھی حکم دیا جائے۔
دوران سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ گورنر ہاؤس کی کنٹرولنگ اتھارٹی کون ہے۔جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ انہیں ابھی اس بارے میں علم نہیں ہے، تاہم پتا کرکے معزز عدالت کو بتادیا جائے گا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ لوکل اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کیسے دیوار گرا کر جنگلے لگائے جاسکتے ہیں۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 13 دسمبر کے لیے ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قائم گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دیا تھا۔تاہم لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے پر تاحکم ثانی حکم امتناع جاری کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں