میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپنی حکومت سے مطمئن نہیں، عمران خان کو سیاست سے نکال دیں، ملک دن رات ترقی کریگا، مریم نواز

اپنی حکومت سے مطمئن نہیں، عمران خان کو سیاست سے نکال دیں، ملک دن رات ترقی کریگا، مریم نواز

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان رات کو ایوان صدرمیں خفیہ ملاقاتیں کر کے این آر او مانگتے ہیں، جب این آراو نہیں ملتا تودھمکیاں شروع کردیتا ہے۔ اللہ کرے نواز شریف میرے ساتھ لندن سے واپس آئیں، میں اپنی حکومت سے مطمئن نہیں ہوں، ملک کو خارجی محاذ سے نہیں عدم استحکام سے خطرہ ہے، عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے نکال دیں پاکستان دن رات ترقی کرے گا، یہ وقت بھی ہم جلد دیکھیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاسپورٹ واپس ملنے پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عدالت نے پاسپورٹ دینے کے لیے بلایا تھا، وکیل امجد پرویزسمیت سب کی شکرگزارہوں، تین سال بعد پاسپورٹ ملنے پرخوشی ہے، میرا پاسپورٹ تین سال کیوں نہیں دیا گیا، جس کیس میں پاسپورٹ رکھا گیا وہ کبھی میرے خلاف کیس بنا ہی نہیں تھا، جب پاسپورٹ رکھا اس وقت فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم اورایک پیج بھی اس وقت تھا، خاتون ہونے کے باوجود مجھے نیب نے گرفتارکیا، نیب نے57دن مجھے حبس بی جا میں رکھا، نیب میں کسی خواتین کوگرفتارکرنے کی تاریخ ہی نہیں ہے، نیب کے بعد مجھے کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا،کل ساڑھے 3 ماہ قید کاٹی، آج تک میرے خلاف کیس رجسٹرڈ اورنیب کا ریفرنس نہیں بن سکا، تین سال میرا پاسپورٹ رکھا اور 7 کروڑبھی رکھوایا گیا۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ ناجائز طریقے سے میرا پاسپورٹ رکھا گیا، پاناما کیس میں بھی میری بریت ہوئی، پاناما کیس میں 150 سو سے زائد پیشیاں ہم نے بھگتیں، 6 سال تک پاناما کے جھوٹے مقدمے کو چلنے دیا گیا،جسٹس شوکت صدیقی کے انکشافات پوری قوم کے سامنے ہیں۔ عمران خان کے طاقتور مخالف کو باہر رکھنے کے لیے سارا کھیل رچایا گیا، ایک دن قوم کے سامنے ساری حقیقت آئے گی،پاناما کیس میں میرے خلاف تو مقدمہ ہی نہیں بنا تھا،کیلبری کوئین کہہ کر میرے خلاف ایسی باتیں گھڑی گئیں،عدالت نے کہا ٹرسٹ ڈیڈ بہن اور بھائی کے درمیان ہے اس میں کیا مسئلہ ہے،عدالت میں آج تک ایک کاغذ کا ٹکڑا نواز شریف کے خلاف پیش نہیں کر سکے، دادا سے پوتوں کو جائیداد ملی، ایک کاغذ نہیں دکھا سکے جس سے ثابت ہو یہ پراپرٹی نواز شریف کی ہے،میرے مقدمے میں وہی دوپراسیکیوٹرتھے جنہوں نے مقدمہ بنایا تھا، اپنے وکیل کوہدایت دی تھی مجھے نیب کی نئی ترامیم سے فائدہ نہیں اٹھانا۔ مریم نواز نے کہا کہ چپ کا روزہ رکھا کیس کے حوالے سے ایک، ایک چیز سامنے لائوں گی، نیب کی نئی ترامیم نہیں نیب کے پرانے قانون کے تحت مجھے میرٹ پر ریلیف ملا ہے، آپ میں اتنی ہمت آپ اس کو این آر او کہتے ہیں، جھوٹے مقدمے کی سر بازار حقیقت سامنے آ گئی، خاتون، نوازشریف سے زیادتی پر معافی مانگنی چاہیے۔ کیا یہ این آر او ہوتا ہے؟ ارشد ملک نے کہا بلیک میل کر کے سزا دلوائی گئیں، چیئرمین نیب کو ویڈیو دکھا کر بلیک میل کیا گیا، خاتون کو حبس بے جا میں رکھنا کیا این آراو اس کو کہتے ہیں؟ کہتے ہیں اسحاق ڈاراین آر او کے بعد واپس آئے ہیں، اسحاق ڈار کو اس ملک سے جانا کیوں پڑا، قدرت کا آپ کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ پڑا ہے، بنی گالہ میں اب میٹنگ ہوتی ہے، اسحاق ڈار واپس اورمعاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، ان کواصل میں تکلیف اسحاق ڈار سے یہ ہے، ان کوپتا ہے اگر اکانومی بہتر ہو گئی تو ان کو کون پوچھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں