میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے مکمل شواہد پیش کرے ، عدالت

عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے مکمل شواہد پیش کرے ، عدالت

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے نے برطانوی شواہد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دئیے جنہیں نامکمل ہونے کی بنا پر ایف آئی اے کو واپس کر دیا گیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے نے برطانوی شواہد عدالت میں پیش کیے جنہیں عدالت نے نامکمل شواہد ہونے کی بنا پرایف آئی اے کو واپس کردیا اور ریمارکس دیئے کہ گواہوں کی فہرست شواہد کا حصہ نہیں ہے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ ان شواہد کو پیش کرنے والے گواہ کون ہیں؟ جبکہ عدالت نے اعتراض بھی کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سربمہر نہیں ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایف آئی اے کو 9 اکتوبر تک مکمل شواہد اور گواہوں کی فہرست پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں