میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، بجلی بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کے بعد 2 مقدمات درج

کراچی، بجلی بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کے بعد 2 مقدمات درج

جرات ڈیسک
پیر, ۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کی بلوں کی قمیتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے بعد کراچی میں سرکاری مدعیت میں 2 مقدمے درج کر لیے گئے ہیں۔ ایک مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں دوسرا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ ایک مقدمہ نیشنل ہائی وے پرعبدللہ گوٹھ کے نزدیک احتجاج کرنے والے افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز مروت نے کہا کہ کراچی میں سڑک بلاک کرنے پر شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ہنگامہ آرائی میں ملوث 9 شرپسند گرفتار ہیں۔ مقدمہ اے ایس آئی منورخان کی مدعیت میں درج کیا گیا، متن میں کہا کہ شرپسند عناصر جماعت اسلامی کی کال پرسلطان شیخ کی نگرانی میں پولیس پرحملہ آور ہوئے۔ مزید کہا کہ شرپسندوں نے لاٹھیوں اورڈنڈوں سے پولیس ا ہلکاروں پرحملہ کیا، نامزد ملزموں نے ڈی ایس پی کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، پتھراؤ اورمارپیٹ سے کانسٹیبل حنیف زخمی ہوا۔ متن میں مزید کہا کہ شرپسند عناصر نے پولیس اہکاروں کے زیراستعمال 2 موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی، مقدمہ میں 48 شرپسند نامزد ہیں، مقدمہ بلوے، ہنگامہ آرائی اورکار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ دوسرا مقدمہ نیشنل ہائی وے پر شرمارکیٹ کے پاس مظاہرہ کرنے والے والوں کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین نے گشت پر مامور پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اسٹیل ٹاؤن تھانے میں سب انسپکٹردلشاد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ بلوے، ہنگامہ آرائی اور کارسرکارمیں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ جس میں 40 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں