میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوادر، پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افسران، ایک جوان شہید

گوادر، پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افسران، ایک جوان شہید

جرات ڈیسک
پیر, ۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ 2 افسران اورایک جوان شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور ایک جوان شہید ہو گئے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گوادر میں نیوی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں