میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ سیلاب متاثرین کی امدادپرگفتگو

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ سیلاب متاثرین کی امدادپرگفتگو

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

صوبے میںسیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،شہباز شریف کی مراد علی شاہ کو ہدایت
وفاقی حکومت ہر طرح سے آپ کی مدد کے لئے حاضر ہے، وزیر اعلیٰ سند کاتعاون کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ
اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ کو ہدایت کی کہ تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی۔وزیر اعظم نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح سے آپ کی مدد کے لئے حاضر ہے، تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا ہے۔وزیر اعلیٰ سندمراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے آپ کی فکرمندی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
ٹیلیفونک رابطہ

3کالم5


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں