میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید اہم دورے پر کابل پہنچ گئے

آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید اہم دورے پر کابل پہنچ گئے

جرات ڈیسک
هفته, ۴ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان کے انٹیلیجنس ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید انتہائی اہم دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی سربراہ طالبان کے اہم ترین رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ جنرل فیض حمید کا یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہورہا ہے جب طالبان اپنی حکومت کا رسمی اعلان کرنے والے ہیں۔ طالبان اپنی حکومت کے سربرآوردگان کا اعلان گزشتہ روز جمعہ کو کرنے والے تھے۔ مگر طالبان نے یہ اعلان ناگزیر وجوہات کے باعث ملتوی کردیا تھا۔ جنرل فیص حمید کا یہ دورہ اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ افغانستان کے واحد علاقے وادی پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طالبان اس کا محاصرہ کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز وادی پر طالبان کے قبضے کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں، مگر طالبان نے سرکاری طور پر وادی پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کا کوئی اعلان ابھی تک نہیں کیا۔ واضح رہے کہ آئی ایس آئی سربراہ ایک ایسے موقع پر کابل پہنچے ہیں جب برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب ایک اہم دورے پر اسلام آباد موجود ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے معاملے پر اہم گفتگو کی ہے۔ آئی ایس آئی سربراہ کے کابل پہنچنے کے بعد دنیا بھر کی نظریں اس اہم ترین دورے پر مرکوز ہو گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں