میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ہیلتھ میں 20گریڈکے عہدے پر19گریڈکاافسرتعینات

محکمہ ہیلتھ میں 20گریڈکے عہدے پر19گریڈکاافسرتعینات

ویب ڈیسک
هفته, ۴ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ حکومت عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے سے گریزان، ، گریڈ 20 کے عہدے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ پر گریڈ 19 کا جونیئر افسر ڈاکٹر ارشاد میمن ڈیڑھ سال سے براجمان، ڈاکٹر ذوالفقار دہاریجو کے پاس بھی گریڈ 20 کی چارج، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے اہم عھدے ڈائریکٹر جرنل ہیلتھ سمیت دیگر عھدوں پر او پی ایس پر مقرر افسران کو ہٹایا نا جا سکا ہے، سندھ حکومت گذشتہ سال مارچ میں گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جرنل ڈاکٹر مبین میمن کو عہدے سے ہٹا کر جونیئر افسر گریڈ 19 کے ڈاکٹر ارشاد میمن کو ڈائریکٹر جرنل ہیلتھ کے عھدے پر تعینات کیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود سندھ حکومت چہیتے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بیٹھے ڈاکٹر ارشاد میمن کو ہٹانے سے گریزان ہیں، گریڈ 19 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آر ایم ایم سی ایچ ڈاکٹر ذوالفقار دہاریجو کے پاس گریڈ 20 کی عہدے ڈپٹی ڈائریکٹر جرنل آر ایم ایم سی ایچ کی چارج بھی موجود ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں