میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی حالات دیکھ کر سیاست میں آیا،زرداری ،نوازشریف کوچیلنج کیا،عمران خان

ملکی حالات دیکھ کر سیاست میں آیا،زرداری ،نوازشریف کوچیلنج کیا،عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں قومیں ہمیشہ ان کو یاد رکھتی ہیں جو قوموں کیلئے کچھ کرنے کا درد رکھتے ہیں کسی بھی بڑے کام اور مقصد کیلئے مثبت سوچ اہم کردارادا کرتی ہے۔ اکرام سہگل کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے انسانیت کیلئے اپنی زندگیوں کو وقف کیا ملک کی ترقی کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر کام کرناہوگا۔ پاکستانی قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جن کے موثر استعمال کی ضرورت ہے پاکستان میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے اس کے فروغ کیلئے کام کی ضرورت ہے۔ ہمارے شمالی علاقہ جات سوئٹزر لینڈ سے بڑھ کر خوبصورت ہیں اللہ تعالیٰ نے انسان کو زمین پر انصاف کیلئے بھیجا ہے ۔ گزشتہ 3 سال سے طاقتور طبقے کو قانون کے ماتحت لانے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔ کسی بھی معاشرے میں قانون کی بالادستی کیلئے اخلاقی اقدار بہت اہم ہوتی ہیں۔ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ عزت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے جب اشرافیہ بدعنوان ہوتو ملک بدحال ہو جایا کرتے ہیں سیاست میں آنے سے قبل ملکی سیاسی نظام کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا۔ میں نے نواز شریف اور آصف زرداری کو چیلنج کیا کرپشن کے خلاف جدوجہد کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا قیام عمل میں لائے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کرپشن جانتا تھا اس لئے اپنی الگ سیاسی جماعت بنائی۔ انہوں نے کہاکہ قانون کی حکمرانی سے ہی انسانی معاشرہ بنتا ہے۔ لوگوں میں آگاہی دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کو معاشرے کیلئے قابل قبول بنا دیا۔ کہتے ہیںکھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں