میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانیا میں باحجاب مسلم لڑکی نے گھڑ دوڑ جیت کر تاریخ رقم کر دی

برطانیا میں باحجاب مسلم لڑکی نے گھڑ دوڑ جیت کر تاریخ رقم کر دی

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

برطانیامیں پہلی بار مسلم لڑکی خدیجہ ملاح نے حجاب پہن کر گھڑ دوڑ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔18سالہ برطانوی شہری خدیجہ ملاح نے گڈ وڈ میں منعقد گھڑ دوڑ کے ‘مگنولیا کپ’ میں حجاب پہن کر حصہ لیا۔خدیجہ نے دیدہ دلیری سے نہ صرف تمام کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا بلکہ اس میں کامیابی بھی حاصل کی۔انہوں نے اس دوڑ میں سابق اولمپکس سائیکلسٹ وکٹوریا پینڈلٹن اور ووگ ولیمز سمیت10کھلاڑیوں سے شاندار مقابلہ کر کے جیت اپنے نام کر لی۔خدیجہ ملاح کا کہنا تھا کہ مقابلہ کافی زبردست تھا اور انہیں بہت مزہ آیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لڑکیوں کے لیے روایتی سوچ رکھی جاتی ہے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لینے کے شوق اور خواب کو پورا نہیں کر پاتی ہیں لیکن میں خوش ہوں کہ میں اس معاشرے کا حصہ ہوں جہاں یہ سمجھ ہے کہ خواتین کیا کر سکتی ہیں اور وہ کس میں بہترین ہو سکتی ہیں۔خدیجہ کہتی ہیں کہ انہوں نے یہ دوڑ جیتنے کے لیے کئی راتیں جاگی ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے اس مقابلے میں حصہ لینے سے 4ماہ قبل تک وہ گھوڑے پر بیٹھنا بھی نہیں جانتی تھیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں ان تمام لڑکیوں کے لیے رول ماڈل بننا چاہتی ہوں جو کچھ کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ بھروسہ نہیں کر پاتی کہ وہ اپنی ترجیحات کو چھوڑے بغیر سب کچھ کر سکتی ہیں۔برطانیاکی ویمن اسپورٹس فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ مسلم لڑکیوں کے لیے خدیجہ جیسی رول ماڈل ہونا ضروری ہے تاکہ انہیں پتا چل سکے کہ وہ بھی اپنے خواب پورا کر سکتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں