میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم شارٹ کٹ سیاست پر یقین رکھتی ہے، شرجیل میمن

ایم کیو ایم شارٹ کٹ سیاست پر یقین رکھتی ہے، شرجیل میمن

جرات ڈیسک
هفته, ۴ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

وفاقی مداخلت کو سیاسی دباؤ کیلئے استعمال کرنا ان کی سیاسی بلیک میلنگ کا ثبوت ہے

عوام نے پیپلز پارٹی کو واضح مینڈیٹ دیا ہے، ایم کیوایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل

 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آج بھی عوامی مینڈیٹ کے بجائے شارٹ کٹ سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی مداخلت جیسے معاملات کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کرنا ایم کیو ایم کی سیاسی بلیک میلنگ کا ثبوت ہے۔

ایم کیو ایم عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور اقتدار کے حصول کے لیے شارٹ کٹ تلاش کر رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے معاملات وفاق کے حوالے کرنے کی بات صوبائی خودمختاری اور وفاقی ڈھانچے کے خلاف مذموم سوچ کی عکاس ہے۔

سندھ کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو واضح مینڈیٹ دیا ہے، جسے کسی پریس کانفرنس، دھمکی یا سیاسی دبا سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کو اقتدار میں زیادہ حصہ چاہیے تو اس کا راستہ صرف عوام کے ووٹ سے گزرتا ہے۔

وفاقی مداخلت یا آئینی اداروں کو سیاسی تنازعات میں گھسیٹنے سے اقتدار حاصل نہیں کیا جا سکتا۔سینئر وزیر نے سوال کیا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود کراچی سے کیے گئے وعدوں پر عمل کیوں نہیں کرا سکی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار اپنی ناکامیوں کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈالنے کے بجائے اپنے وفاقی اتحادیوں سے جواب طلب کریں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے آئینی اختیارات، صوبائی خودمختاری اور کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جبکہ سندھ حکومت کراچی سمیت پورے صوبے میں ترقی، عوامی خدمت اور آئینی بالادستی کے لیے اپنا سفر جاری رکھے گی۔

یاد رہے سینئر رہنما ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو وفاقی حکومت سے علیحدگی اور قومی اسمبلی کی 22 نشستوں سے استعفے دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں