میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فٹبال شائقین کرسٹیانو رونالڈو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب

فٹبال شائقین کرسٹیانو رونالڈو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب

جرات ڈیسک
هفته, ۴ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

پرتگال کی جیت کے بعد ٹورنٹو میں پرتگال کی ٹیم کے ہوٹل کے باہر بڑی تعداد میں شائقین کا رش، رونالڈو نے ہاتھ لہرا کر جواب دیا

پرتگال کے فٹبال شائقین اپنے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہوگئے۔ کروشیا کے خلاف پرتگال کی جیت کے بعد ٹورنٹو میں پرتگال کی ٹیم کے ہوٹل کے باہر بڑی تعداد میں شائقین جمع ہوئے، جہاں کرسٹیانو رونالڈو نے ہوٹل کے باہر جمع ہوئے شائقین کو ہاتھ لہرا کر جواب دیا۔گزشتہ روز پرتگال نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 1ـ2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا، جہاں اس کا مقابلہ اب سپین سے ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں