میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا، وزیراعظم کابجلی بحران میں کمی کیلئے بند پاور پلانٹس کو بحال کرنے کا حکم

دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا، وزیراعظم کابجلی بحران میں کمی کیلئے بند پاور پلانٹس کو بحال کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا اولین ترجیح ہے، دیوالیہ پن کا خطرہ ٹل گیا، مشکل وقت میں ڈیپازٹ پر چین کے شکرگزار ہیں۔۔وزیراعظم نے کہا کہ دن رات محنت کر کے ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، ہمیں چین کا ہمیشہ شکر گزار رہنا چاہیے، ڈیپازٹ جمع کرانے پر چین کے شکر گزار ہیں، دیوالیہ پن سے ہم نکل آئے ہیں،قوم پریشان نہ ہو۔گزشتہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کر برباد کر دیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ کو آج کل میں خود مانیٹر کر رہا ہوں، گیس کے بر وقت سودے نہ ہونے کہ وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جب گیس سستی تھی 3 ڈالر تک آگئی تھی تو پی ٹی آئی حکومت نے مجرمانہ غفلت سے کام لیا، منصوبوں کی تاخیر سے ملکی زراعت، صنعت اور ایکسپورٹس کو نقصان پہنچا، نواز شریف دور کے منصوبے جو زیر تکمیل تھے۔دریں اثنا وزیراعظم نے بجلی بحران میں کمی کے لیے بند پاور پلانٹس کو فوری طور پر بحال کرنے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجوہات واضح کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں توانائی سے متعلق اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری بجلی کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وزیراعظم نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں