میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وٹرنری ڈاکٹر ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے پر براجمان

وٹرنری ڈاکٹر ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے پر براجمان

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ : شاہنواز خاصخیلی) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں اندھیر نگری چوپٹ راج، وٹرنری ڈاکٹر ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے پر براجمان، ڈاکٹر عارف جھیجو پر کرپشن کے سنگین الزامات، جعلی چالانوں کے ذریعے پلاٹس میں ردوبدل کا بھی انکشاف، جو چلانا ہے چلا دیں، کچھ نہیں ہوگا، ڈاکٹر عارف جھیجو کا موقف، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں اندہیر نگری چوپٹ راج قائم ہے، گذشتہ دو سال سے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا شعبہ لینڈ وٹرنری ڈاکٹر کے حوالے ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق گریڈ 17 کے وٹرنری ڈاکٹر عارف جھیجو گذشتہ دو سال سے ڈائریکٹر لینڈ کے عھدے پر براجمان ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق وٹرنری ڈاکٹر بلدیہ اعلیٰ کے زیرانتظام کیٹل کالونی اور باڑوں میں موجود مویشیوں کی دیکھ بھال کیلئے مقرر ہوتا ہے لیکن ڈاکٹر عارف جھیجو اپنے ڈیوٹی سرانجام دینے کی بجائے ڈائریکٹر لینڈ کے عھدے پر براجمان ہوکر زمینوں کے معاملات دیکھ رہے ہیں، ذرائع نے انکشاف کیا ہے ڈاکٹر عارف جھیجو کے زیرسرپرستی منظم مافیا نے رہائشی و کمرشل پلاٹس کی مد میں لاکھوں روپے رشوت لینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور جعلی چالان کے ذریعے رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، روزنامہ جرأت کی جانب سے موقف لینے کیلئے کال کی گئی تو ڈاکٹر عارف نے کہا کہ وہ وٹرنری ڈاکٹر ہے اور جو لکھنا ہے لکھ لیں و اوپر تک رسائی رکھتے ہیں اس لئے انہیں کچھ نہیں ہوگا،


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں