میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچے میں آپریشن،55 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

کچے میں آپریشن،55 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے کہا ہے کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ہے، درجنوں ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ راجن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او دوست محمد نے کہا کہ آپریشن کے دوران 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیارڈال دئیے ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق بنوں اور دولانی گینگ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکو قتل،اغوا اور ڈکیتی سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں