میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈر ثاقب بن رؤف کے ناجائز رہائشی منصوبے ،سرکاری افسران کی سرمایہ کاری کا انکشاف

بلڈر ثاقب بن رؤف کے ناجائز رہائشی منصوبے ،سرکاری افسران کی سرمایہ کاری کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

غیر قانونی تعمیرات میں انتہائی معروف بلڈر ثاقب بن روف کے رہائشی منصوبوں میں سرکاری افسران کی سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے ، ذمہ دار ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی سسٹم نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث اُن بلڈرکی سرپرستی شروع کررکھی ہے ،جن کے تیار کردہ رہائشی منصوبوں میں ناجائز آمدنی بطورسرمایہ کاری استعمال کی جارہی ہے ،اس حوالے سے بلڈر ثاقب بن روف بھی شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری اداروں کے متعدد افسران نے اپنی کمائی گئی ناجائز دولت بلڈر ثاقب کے مختلف رہائشی منصوبوں میںاستعمال کررہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ اپنے سرمائے کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر سندھ بلڈنگ پر براہ راست انداز ہورہے ہیں ،اطلاعات ہیں کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ بھی اپنے مفادات کے حصول کی خاطر عدالتی احکامات روندھتے ہوئے بلڈر ثاقب کے غیرقانونی منصوبوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں ، ذرائع کے مطابق ریحان الائچی سسٹم کو یا پھر ڈی جی سسٹم براہ راست عدالتی حکم عدولی کررہے ہیں ،اس وقت نارتھ ناظم آباد میں بلاک سی پلاٹ نمبر A11 ، J136 اور سی 141 پر ناجائز تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ،جسے تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری ڈائریکٹر علی اسد کے سپرد ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں