میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالتی حکم پر پولیس کاچھاپہ،سیکرٹری بلدیات گرفتاری سے بچ کرسیکریٹریٹ جاپہنچے

عدالتی حکم پر پولیس کاچھاپہ،سیکرٹری بلدیات گرفتاری سے بچ کرسیکریٹریٹ جاپہنچے

ویب ڈیسک
هفته, ۴ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

( نمائندہ خصوصی ) سینیئر سول جج یا اسسسٹنٹ سیشن جج ضلع غربی کے حکم پر سیکریٹری بلدیات کو گرفتار کرنے پولیس سندھ سیکریٹریٹ پہنچ گئی بڑی مشکل سے پولیس کو گرفتاری سے بچاکر سیکریٹری کی جانب سے دوسرے افسر متعلقہ عدالت پہنچ گئے اور عدالت کو مطمئن کرکے واپس آگئے روزنامہ جرات کو کو ملنے والے دستاویز کے مطابق مسمات سلمیٰ نے متعلقہ عدالت میں درخواست دی کہ سیکٹر 51 تیسر ٹاؤن لیاری ٹاؤن لیاری ایکسپریس وے کراچی میں چار پلاٹ ہیں جن میں پلاٹ نمبر ایل 593 ، پلاٹ نمبر ایل 594 ، پلاٹ نمبر ایل 595 ، اور پلاٹ نمبر ایل 596 خریدے تھے ہر پلاٹ 80 گز کا ہے مگر ان کے چاروں پلاٹوں پر قبضے کئے گئے ہیں اور ان پلاٹوں کا تاحال قبضہ نہیں دیا گیا ہے جس پر متعلقہ عدالت نے سیکریٹری بلدیات کو نوٹس جاری کئے مگر سیکریٹری بلدیات عدالت میں پیش نہ ہوسکے بلا آخر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تو پولیس سیکریٹری بلدیات کو گرفتار کرنے سندھ سیکریٹریٹ پہنچ گئی جس کی وجہ سے محکمہ بلدیات میں تہلکہ مچ گیا پولیس کو بڑی مشکل سے سمجھا بجھا کر واپس بھیجا گیا اس کے بعد سیکریٹری کی جانب اے محکمہ بلدیات کے دوسرے افسر متعلقہ عدالت جاکر معذرت کی اور یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ خاتون کو چاروں پلاٹ جلد دلائے جائیں گے عدالت نے معذرت پر معاملہ نمٹا دیا اور محکمہ بلدیات جو حکم دیا کہ مذکورہ خاتون کو جلد چاروں پلاٹ دلائے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں