میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف متفرق درخواست

بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف متفرق درخواست

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے ہی زیر سماعت ہے۔ عدالت نے 18 ستمبر کو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ مرکزی کیس کی سماعت 30 اکتوبر کو مقرر ہے۔ کیس کے زیر التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ جب تک کیس زیر التوا ہے ایف آئی اے کے نوٹس کو معطل کرنے کا حکم جاری کرے۔ اگر ایف آئی اے نے کارروائی جاری رکھی تو اس سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں