میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد، جعلسازی سے رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا انکشاف

لطیف آباد، جعلسازی سے رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ : آصف سعود)لطیف میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ، بلدیہ اعلیٰ کے شعبہ لینڈ منیجمنٹ کی جانب سے جعلسازی کے ذریعے پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا انکشاف، پرانی تاریخوں میں پلاٹ نمبر 163 کی حیثیت تبدیل کی گئی، نیشنل لیونگ آئیکون نامی منصوبے کیلئے پلاٹ نمبر 163 سے ملحقہ پلاٹس کی حیثیت بھی تبدیل کی گئی، ادارہ ترقیات پراجیکٹ کی ایس بی سی اے کی این او سی کو پہلے ہی غیرقانونی قرار دی چکی، لوگوں کا سرمایہ دا پر لگ گیا، تفصیلات کے مطابق لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبے کیلئے رہائشی پلاٹس کی حیثیت غیرقانونی طور پر جعلسازی کے ذریعے تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق لطیف آباد نمبر 7 ایئرپورٹ روڈ پر الرحیم ریسٹورنٹ کے ساتھ نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے بلاک ڈی کے پلاٹ نمبر 163 پر نیشنل لیونگ آئیکون نامی منصوبے کیلئے رہائشی پلاٹ کو بلدیہ اعلی کے شعبہ لینڈ نے پرانی تاریخوں میں جعلسازی کے ذریعے کمرشل میں تبدیل کیا اور مذکورہ منصوبے کیلئے مذکورہ پلاٹ کے ساتھ تین اور پلاٹس کو بھی غیرقانونی طور پر کمرشل میں تبدیل کیا گیا، منصوبے کی جگھ پر بنگلوز موجود تھے جنہیں خرید کر ان کی رہائشی حیثیت تبدیل کرکے غیرقانونی طور پر کمرشل کیا گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے رینجنل ڈائریکٹر مذکورہ منصوبے کی این او سی پر متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں جبکہ ادارہ ترقیات کے شعبہ ماسٹر پلان نے منصوبے کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کی جاری کردہ این او سی غیرقانونی قرارداد دیا ہے، دوسری جانب مذکورہ منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا سرمایہ دا پر لگ چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں