میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ویب ڈیسک
پیر, ۴ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی جارحیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق بھارتی طیاروں نے 4 بم گرائے اور جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت میں خالی جگہوں پر 6بم گرائے ۔

پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق بھارتی طیارے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4 سے 5 ایروناٹیکل مائلز پاکستانی حدود میں داخل ہوئے ، بھارتی طیاروں نے 4 بم گرائے اور جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے پاس خالی جگہوں پر 6 بم گرائے ، جس پر بھارتی فوج کے افسر سمجھے کہ پاکستان نے حملہ کردیا۔

پاکستان کے بم گرانے کے بعد بھارتی طیارے دوبارہ پاکستان کی طرف آئے تو پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے بھارت کے دو جہازوں مگ 21 اور ایس یو 30 کو نشانا بنایا، بھارتی طیارہ مگ 21 پاکستان میں جبکہ ایس یو 30دوسری جانب گرا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان پر براہموس میزائل استعمال کرنے کی اطلاع ملی جس پر پاکستان نے دنیا کو بتادیا کہ میزائل کے بدلے میزائل چلے گا، بھارت نے انٹرنیشنل بارڈر کراس کیا تو لڑائی کے لیے تیار ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو جواب دیاجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں