میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی بینک اکائونٹس کیس، نیب کی ابتدائی رپورٹ تیار، سپریم کورٹ میں پیش

جعلی بینک اکائونٹس کیس، نیب کی ابتدائی رپورٹ تیار، سپریم کورٹ میں پیش

ویب ڈیسک
پیر, ۴ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو(نیب)کی جعلی بینک اکائونٹس کیس پر پہلی ابتدائی رپورٹ نیب ہیڈکوارٹر کو موصول ہو گئی ہے،

رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرای جائے گی۔ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکائونٹس کیس کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔جعلی بینک اکائونٹس کی پہلی ابتدائی رپورٹ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے تیار کی ہے۔جعلی بینک اکائونٹس سے متعلق بنائی گئی نیب کی رپورٹ پیر کو سپریم کورٹ پاکستان میں جمع کرائی جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکائونٹس کیس کی تحقیقات کے لیے کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی گئی ہے جس کے بعد نیب نے 16 مقدمات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ مقدمات کی جانچ پڑتال میرٹ پر کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم حکام سے نیب نے بریفنگ لی ہے اور مقدمات سے متعلق مزید ثبوت حاصل کیے جا رہے ہیں جب کہ متعلقہ محکموں سے مزید ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے نیب کو ہر 15 روز بعد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 22 جنوری کو بنائی۔ جس کا سربراہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو بنایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں