احتساب عدالت میںخواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے درمیان تلخ کلامی
ویب ڈیسک
پیر, ۴ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوںخواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ، لاہور جلسے کے حوالے سے شہباز شریف کو بریفنگ دینے کے موقع پر خواجہ احمد احسان سیخ پا ہو گئے ۔ پارٹی رہنمائوںنے احتساب عدالت میںپیشی کے موقع پر پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ لاہور جلسے کے منتظمین میں شامل مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق پارٹی صدر کو جلسے بارے بریفنگ دی ۔ اسی دوران کمرہ عدالت میںموجود خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان میں شدید تلخ کلامی ہوگئی اور خواجہ احمد حسان نے خواجہ سعد کو شٹ اپ کہہ دیا ۔ شہباز شریف نے اپنی کرسی سے اٹھ کر دونوںکو خاموش کرایا۔ خواجہ احمد حسان کے مطابق سعد رفیق نے شہباز شریف کو میرے خلاف غلط باتیںبتائیں۔