میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تیسری قوت پاکستان امریکہ تعلقات خراب کررہی ہے،پاک فوج ترجمان

تیسری قوت پاکستان امریکہ تعلقات خراب کررہی ہے،پاک فوج ترجمان

منتظم
جمعرات, ۴ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ ہمیں کیسے چلنا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے فنڈز کے لیے نہیں بلکہ اپنے ملک میں امن قائم کرنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا، ضرب عضب کے تحت حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھی آپریشن کیا، کسی آپریشن کے نتائج فوری طور پر نہیں آجاتے، اس ایکشن کے بارے میں آنے والا وقت بتاسکتا ہے۔پاکستان سے مطالبات کی نئی فہرست کا اعلان 24 سے 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا’’پاکستان اور امریکا اب بھی دوست ہیں‘ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم نے امریکا کا بہت ساتھ دیا ہے، لیکن اس نے کئی معاملات میں ہمارا ساتھ نہیں دیا، اس کے باوجود پاکستان اور امریکا اب بھی دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، دونوں ممالک اب بھی دوست ہیں، ہم امریکا سے تعاون کر رہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں، ہم اتحادی ہیں اور ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان غلط فہمیاں ایک تیسری قوت بڑھانا چاہتی ہے۔’بھارت سے درپیش مسائل کے حل کے بغیر خطے میں امن مشکل ہے‘میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امریکا کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ ہمارے انڈیا کے ساتھ ہمیں درپیش مسائل کے حل کے بغیر خطے میں امن مشکل ہے، بھارت کا خطے میں منفی کردار رہا ہے جس نے افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں