میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات ، نان کیڈر ڈائریکٹر نعیم مغل نے ڈی جی کی کرسی پر ڈیرا جمالیا

محکمہ ماحولیات ، نان کیڈر ڈائریکٹر نعیم مغل نے ڈی جی کی کرسی پر ڈیرا جمالیا

ویب ڈیسک
پیر, ۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ماحولیات سندھ کے نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے ڈی جی کی کرسی پر ڈیرا جمالیا، کئی وزراء اور سیکریٹریز کے تبادلے کے باوجود نعیم مغل براجمان،انکوائری رپورٹ میں سابق سیکریٹری کی سفارش کے باوجود نعیم احمد مغل کو ڈی جی کے عہدے سے فارغ نہیں کیا گیا۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی (سیپا) میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر نعیم احمد مغل کو 28 نومبر2008 کو تعینات کیا گیا، اضافی چارج کی تعیناتی کے بعد نعیم مغل نے ڈی جی سیپا کی کرسی پر قبضہ ہی کرلیا،پہلی بار صرف 19 دن کی تعیناتی کے بعد نعیم احمد مغل 10 جولائی 2009 کو باضابطہ طور ڈی جی تعینات ہونے میں کامیاب ہوگئے، 2 سال عہدے پر رہنے کے بعد ان کو فارغ کیا گیا، دو سال ڈی جی سیپا کی کرسی سے دور رہنے کے بعد نعیم احمد مغل 12 اپریل 2013 کو دوبارہ ڈی جی سیپا بن گئے اور 13 اپریل 2017 تک عہدے پر براجمان رہے،سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر قائم کردہ جسٹس اقبال کلہوڑو کی واٹر کمیشن کی رپورٹ میں نعیم احمد مغل کوڈی جی سیپا کے عہدے سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی تو نعیم مغل کا تبادلہ کرکے بقاء اللہ انڑ کی تعیناتی کی گئی، لیکن حکومت سندھ میں اثر رسوخ کے باعث نعیم احمد مغل 25 جنوری 2019 کو چوتھی بار ڈی جی سیپا تعینات ہونے میں کامیاب ہوگئے،اس طرح نعیم احمد مغل 11 سال ڈی جی سیپا کے عہدے پر رہنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، واٹر کمیشن نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر تحریرکیا کہ نعیم احمد مغل نے کبھی سیپادفتر میں قائم لیبارٹری کو فعال کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، ۔ محکمہ ماحولیات میں گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل سیپا کی پوسٹ پر کیڈر افسر کی تعیناتی کیلئے رولز بھی تیار کئے گئے، رولز تیاری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو ارسال کئے گئے لیکن چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے کوئی پیش رفت نہیں کی، جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کو نااہل ترین افسر قرار دے چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں