میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش،بجلی کے کھمبے گرگئے

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش،بجلی کے کھمبے گرگئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کے زیرِ اثر بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جاری رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے بدستور بحیرہ عرب میں موجود طوفان شاہین کے زیر اثر ہیں، لسبیلہ، گوادر، آواران، جیونی اور اورماڑا میں مسلسل دوسرے روز کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائوں نے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ، کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، اس کے علاوہ ساحل پر موجود کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے مغرب اور جنوب مغرب میں موجود ہے، سمندری طوفان اورماڑہ سے 480 اور گوادر سے 250 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔سمندری طوفان مسقط سے 225 کلو میٹر دور مشرق میں ہے، طوفاں کے گرد ہواؤں کی رفتار 115 سے 126 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز میں سمندر میں شدید طغیانی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ وقت سمندری طوفان مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھے گا، طوفان کا رخ دوبارہ تبدیل ہوکر جنوب مغرب میں مسقط عمان کی جانب ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گودار، کیچ اور پنجگور میں 3 اکتوبر تک گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سمندر میں طغیانی رہ سکتی ہے، ماہی گیر 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں، تیز ہوا گوادر اور جیوانی کی ساحلی پٹی پر کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں