غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا
شیئر کریں
ایک سابق اسرائیلی فوجی نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی کارروائیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ غیر ضروری طور پر فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کیا گیا، آپ غزہ میں تباہی کا اندازہ نہیں لگا سکتے، شہروں کو مکمل تباہ کردیا گیا، اپنے ہی فوجیوں کو ہر وقت فلسطینیوں کے گھروں کو لوٹتے ہوئے دیکھا اور یہ میرے لیے بہت مشکل تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ سابق فوجی یوول گرین حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں خدمات انجام دے چکے ہیں، انہیں میڈیکل کے شعبے میں ریزرو ڈیوٹی کے لیے بھرتی کیا گیا تھا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے یوول گرین نے اسرائیلی فوجیوں پر غزہ میں لوٹ مار، انتقام کی خواہش اور سنگین بدتمیزی کا الزام لگایا ہے۔یوول گرین نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ 7 اکتوبر سے پہلے اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے میں طرزِ عمل پر اعتراض کرتے ہوئے فوج چھوڑنے کا ارادہ کیا تھا اور 8 اکتوبر کو اپنے ساتھیوں کو اس حوالے سے بتانے کا سوچا تھا لیکن حماس کے حملے کے بعد فوج کی حمایت کرنا فرض محسوس کیا۔