میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہداکی تعداد 73 ہزار 74 ہو گئی

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہداکی تعداد 73 ہزار 74 ہو گئی

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسرائیلی حملوں کے باعث 24 گھنٹوں میں غزہ کے ہسپتالوں میں چار شہداکی لاشیں لائی گئیں، حکام

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد73 ہزار 74 ہوگئی ہے، ایک لاکھ 73 ہزار 537 افراد زخمی ہیں۔

فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ کی مقامی صحت حکام نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے باعث 24 گھنٹوں میں غزہ کے ہسپتالوں میں چار شہداکی لاشیں لائی گئیں، جن میں سے دو افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں، جبکہ 12 زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

صحت حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال 11 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد اب تک ایک ہزار 59 فلسطینی شہید اور 3 ہزار 429 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 788 لاشیں بھی مختلف علاقوں سے برآمد کی جا چکی ہیں۔حکام نے کہا کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، تاہم ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں مسلسل حملوں اور دشوار حالات کے باعث ان تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں