میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مذہبی حلقوں کی جیو کے خلاف آواز اٹھنا شروع

مذہبی حلقوں کی جیو کے خلاف آواز اٹھنا شروع

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

مقدس ہستیوں کی توہین پر مفتی منیب سمیت درجنوں علمائے کرام کا رد عمل

صدر تنظیم المدارس پاکستان اور مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن نے بھی جیو چینل کی جانب سے مقدس ہستیوں کی خاکہ سازی کے عمل کو انتہائی ناپاک جسارت، اہانت کا پہلو قرار دے دیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان میں صاف لکھا ہے کہ یہ علما ئے کرام کا اجماعی موقف ہے کہ مقدس شخصیات کی شبیہہ، مصنوعی کردار دکھانے کا تعلق اہانت سے ہے جس میں کسی نیت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذہبی طبقات پیمرا کی 15 روزہ معطلی کے فیصلے پر مطمئن نہیں ہیں اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے مختلف حصوں سے مختلف علمائے کرام اور دینی حلقوں کی جانب سے بھی رد عمل بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔

علامہ آصف اشرف جلالی کی جانب سے بھی قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔سنی تحریک نے پاکستان بھر میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں