(سندھ بلڈنگ ) ماڈل کالونی میںناجائز تعمیرات کا محافظ ذوالفقار بلیدی
شیئر کریں
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے رہائشی پلاٹ 19/1اور19/2 پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ دے دی
کھوڑو سسٹم کے آلہ کار کو خطیر رقم وصولی کا انکشاف ، سرکاری خزانے کو محصولات کی مد میںنقصان
سندھ بلڈنگ ڈی جی اسحاق کھوڑو افسران کی کرپشن پر پردہ ڈالنے میں ناکام خلاف ضابطہ بننے والی عمارتیں زمین پر موجود ملکی محصولات کو بھاری نقصان ماڈل کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی بے قابورہائشی پلاٹ نمبر 19/1+19/2 پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیرات سے ڈی جی کے نام پر خطیر رقم اینٹھ لی جرآت سروے ٹیم کی ماڈل کالونی میں جاری غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی سے موقف لینے کی کوشش ناکام۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قابض بدنام زمانہ ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو بلڈنگ افسران کی غیر قانونی دھندوں سے کی جانے والی کرپشن پر پردہ ڈالنے میں ناکام ہو چکے ہیں بلڈنک افسران کے غیر قانونی دھندوں کے تمام تر ثبوت زمین پر موجود ہیں ضلع کورنگی کے علاقے شاہ فیصل ٹان ماڈل کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کو کھوڑو سسٹم کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جسکا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے موصوف نے کئی سالوں سے ملکی محصولات کو نقصان پہنچا کر بغیر نقشے اور منظوری ایک منظم طریقے سے ماڈل کالونی کے رہائشی پلاٹوں کو کمرشل تعمیرات میں تبدیل کردیا ہے جس کے باعث علاقے میں سیوریج کا نظام بری طرح سے متاثر ہے اور دیگر بنیادی مسائل بھی سر اٹھانے لگے ہیں زمینی حقائق کے مطابق ماڈل کالونی کے پلاٹ نمبر 19/1+19/2 پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیر کی جانے والی عمارت سے ڈی جی کے نام پر خطیر رقم اینٹھے کا انکشاف ہوا ہیجرآت سروے ٹیم کی جانب سے ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لئے ذوالفقار بلیدی کے ماڈل کالونی میں کئی سالوں سے منظم طریقے سے جاری غیر قانونی دھندوں پر موقف لینے کے لئے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے کی کوشش ناکام رہی۔


