میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں میں جدت لائے گی، آرمی چیف

پاک فوج چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں میں جدت لائے گی، آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۳ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں میں جدت لائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنل سینٹر کا دورہ کیا۔ پنجاب رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رجمنل سینٹر میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں حاضر سروس ، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کرنل کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹ کا بیج لگایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو بھی کی اور پیشہ وارانہ شعبہ جات میں اعلی ترین معیار رکھنے پر رجمنٹ کی تعریف بھی کی جبکہ آپریشنز میں بھی بے مثال کارکردگی پر رجمنٹ کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، افسروں اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انفنٹری سمیت ہر شعبہ میں جدت لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں