میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے خلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنے پرمشاورت

عمران خان کے خلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنے پرمشاورت

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

عمران خان کا ملک ٹوٹنے اور اداروں کے خلاف بیان پر وزارت داخلہ اور قانون نے ماہرین سے مشاورت شروع کردی،وزیر اعظم کو بغاوت کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔ جبکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حالیہ ٹی وی انٹرویو کا متنازع مواد نشر کرنے پر پابندی لگادی، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اور قانون نے ماہرین سے مشاورت شروع کردی۔ کابینہ اراکین نے کہاکہ عمران خان نے ایٹمی ملک کو ٹوٹنے کی بات کرکے ملک سے بغاوت کی، بغاوٹ ثابت ہونے پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی واپسی پر وفاقی کابیہ کا اجلاس متوقع ہے ۔وزیر داخلہ سمیت وفاقی کابینہ کے اکثر ارکان نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کر دی ،بغاوت کا مقدمہ درج ہونے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی فوری گرفتاری کا امکان ہے ،ادھرپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حالیہ ٹی وی انٹرویو کا متنازع مواد نشر کرنے پر پابندی لگادی۔جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پیمرانے تمام ٹی وی چینلز پر عمران خان کے انٹرویو کے متنازع مواد نشر کرنے یا نشر مکرر پر پابندی لگادی۔پیمرا کا کہنا ہے کہ یہ مواد آئین کے آرٹیکل 19 کی شق 20 اے کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کے بیان نے قومی سلامتی سنگین خطرے میں ڈالی ہے، عمران خان کے بیان نے ملک کی آزادی، خود مختاری، سالمیت کو سنگین خطرے میں ڈالا ہے۔پیمرا کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان لوگوں کے درمیان نفرت پیدا کرسکتا ہے، عمران خان کا بیان امن وامان کیلئے نقصان دہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں