میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک ، ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ بدعنوان جونیئر افسر کے حوالے

محکمہ لائیو اسٹاک ، ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ بدعنوان جونیئر افسر کے حوالے

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ ،ڈائریکٹر جنرنل کا اضافی چارج جونیئر افسر کے حوالے، گریڈ 19 کے حزب اللہ بھٹو ڈی جی کے عہدے پر براجمان، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کے عھدے پر جونیئر افسر گزشتہ دو ماہ سے براجمان ہے، سندھ حکومت نے دو ماہ قبل محکمے میں موجود تین سینئر افسران ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی وی پی ایل ٹنڈوجام ڈاکٹر مظفر وگھیو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری ڈاکٹر رفیق میمن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریڈنگ ڈاکٹر عبدالکریم میمن کو نظرانداز کرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری رفیق میمن کے ماتحت کام کرنے والے گریڈ 19 کے ڈائریکٹر حزب اللہ بھٹو کو ڈائریکٹر جنرل کی اضافی چارج دی تھی، ذرائع کے مطابق حزب اللہ بھٹو سابق ڈی جی نذیر کلہوڑو کے فرنٹ مین ہیں اور محکمہ بدستور ڈاکٹر نذیر کلہوڑو ہی چلا رہا ہے، حزب اللہ بھٹو کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں نیب اور اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں بھی زیر تفتیش ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں