میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی سرکارکاشائننگ انڈیاکادعوی بے نقاب، غربت میں اضافہ

مودی سرکارکاشائننگ انڈیاکادعوی بے نقاب، غربت میں اضافہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت میں 60فیصد آبادی کا خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ شائننگ انڈیا کے مودی حکومت کے دعوے کھوکھلے ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کس طرح ترقی یافتہ ملک ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے جبکہ اس کی ایک ارب تیس کروڑ کی مجموعی آبادی کا 60فیصد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہا ہے اور اس کی یومیہ آمدنی 3.10ڈالرسے بھی کم ہے ۔ پیو (Pew)ریسرچ سنٹر کی تحقیقات کے مطابق بھارت میں یومیہ دو ڈالریااس سے کم آمدنی والے افراد کی تعداد میں ساڑھے سات کروڑ کا اضافہ ہوا ہے ۔ کے ایم ایس کی رپورٹ میں انسانی وسائل کی ترقی پر کام کرنے والے مختلف بین الاقوامی اداروں کی تحقیقات کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، ناخواندگی ، غربت ، صحت اور حفظان صحت کی سہولیات کا فقدان اورہر طرف پھیلی ہوئی گندگی اور کوڑا کرکٹ مودی حکومت کے ترقی یافتہ ہونے کے دعوئوں کی نفی کر رہے ہیں۔پیو ریسرچ سینٹر نے کہا کہ بھارت میں لوگوںکی اکثریت 2020میں عالمی سطح پر کم آمدنی والے گروپ میں شامل تھے۔ کورونا وباسے قبل 2020میں بھارت تقریبا ایک ارب 20کروڑ لوگوںکے اس آمدنی والے گروپ میں ہونے کاخدشہ تھا جوکہ دنیا بھر میں کم آمدنی والے لوگوںکی مجموعی آبادی کا تقریبا30فیصد ہے۔یو این ڈی پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی گزشتہ سال انسانی وسائل کی ترقی کے انڈیکس میں ایک درجے کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ 189ممالک کی فہرست میں اب وہ131ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔بھارت وہ واحد ملک ہے جہاں 34کروڑ سے زائد لوگوںکو بیت الخلا تک رسائی نہیں ہے وہ کھلے مقامات پر رفع حاجت کیلئے جاتے ہیں ۔ غربت سے لڑنے والے اداروں کی بین الاقوامی تنظیم آکسفیم کی طرف سے 2017میںشائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں 10فیصد امیر ترین افراد ملک کی 80فیصد دولت پر قابض ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میںتیزی سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، کم آمدنی اور زرعی اجناس کی امدادی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کسانوںکو درپیش مشکلات بھارت کی معاشی حالت میں ابتری کی علامات ہیں اور مودی حکومت معاشی بحران کو چھپانے کے لیے اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر پیش کرر ہی ہے ۔بھارت میں مسلمان اور دیگر مذہبی اقلیتیں مودی کے نام نہاد شائننگ انڈیا میں اپنا دم گھٹتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں