میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت کے سسٹم نے کھاد مافیا سے کروڑوں کمالیے

محکمہ زراعت کے سسٹم نے کھاد مافیا سے کروڑوں کمالیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ ، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن کے سسٹم کی ذریعے عید وصولیوں کا سلسلہ جاری، ای پورٹل ویریفکشن کے نام پر فی کھاد ڈیلر سے 5 لاکھ روپے تک لینے کا انکشاف، کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے ڈیلرز سے کروڑوں روپے وصول کر لئے گئے، ڈائریکٹر جنرل منیر جمانی کے تشکیل کردہ سسٹم اعلیٰ افسران کے نام پر وصولی کر رہا ہے، ذرائع، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ کے ڈائریکٹر جنرل منیر جمانی کی جانب سے تشکیل کردہ سسٹم نے عید وصولیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق فی کھاد ڈیلر سے ای پورٹل ویریفکشن کے نام پر 5 لاکھ تک وصولی کی گئی ہے جبکہ کھاد بلیک مارکیٹنگ میں ملوث سینکڑوں ڈیلرز سے کروڑوں روپے وصول کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈی جی کا سسٹم اعلیٰ افسران اور صوبائی وزیر کے نام پر وصولیوں کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل منیر جمانی کے سسٹم کا سرغنہ بشیر پیرزادہ نامی افسر ہے جوکہ بھتے لینے میں مصروف ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے زرعی ادویات کی کمپنیوں سمیت کھاد ڈیلرز سے عید سے قبل 5 کروڑ روپے سے زائد وصولی کا ٹاسک دے دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں