میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ،نواز لیگ اورپیپلزپارٹی کے رابطے

حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ،نواز لیگ اورپیپلزپارٹی کے رابطے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

عام انتخابات کے نتائج کے بعد ایک بار پھر جوڑ توڑ کی سیاست شروع سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے مخلوط حکومت بنانے کے اعلان کے بعد ن لیگ کے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے بعد آزاد امیدواروں سے رابطے ہوئے ہیں ۔لیگی ذرائع کے مطابق آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے بارہ ناراض لیگی ارکان قومی اسمبلی نے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے اور ان کی جلد نوازشریف سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ ذرائع نے دعوی کیاکہ 12 ناراض لیگیوں نے آزاد حیثیت سے الیکش جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی واپسی سے ن لیگ کی پوزیشن مستحکم ہوگی ۔۔ معاملات طے ہونے کی صورت میں ن لیگ تمام اراکین کے نام سامنے لائے گی۔مسلم لیگ ن نے آزاد امیدواروں سے رابطے کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار،رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق پر مشتمل کمیٹی حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں سے رابطہ کرے گی۔ادھرایم کیوایم نے بھی حکومت سازی کیلئے دعوت ملنے پر شہبازشریف کو کراچی بلانے کااشارہ دیا ہے ۔۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا ہے کہ اس وقت مصروفیات ہیں ن لیگ سے ایک دو روز میں بات چیت ہوگی اور ان کے خیال میں شہبازشریف کو کراچی آنا چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں