میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عام انتخابات کی مہم کیلئے ایم کیو ایم نے جہاز بک کروالیا

عام انتخابات کی مہم کیلئے ایم کیو ایم نے جہاز بک کروالیا

ویب ڈیسک
هفته, ۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات میں خاص طریقہ اختیار کرلیا، پارٹی کی جانب سے انتخابی نشان کی پہچان کرانے اور الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگز کا جہاز کرائے پر بک کروالیا گیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور نواب شاہ کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں چھوٹا جہاز استعمال کیا جائے گا۔فضائی انتخابی مہم کے لیے جہاز کی بکنگ سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگ کا جہاز 3 اور چار فروری کے لیے بک کرایاہے، اس حوالے سے اسکائی ونگز نے ڈپٹی کمشنر نواب شاہ کو بھی تحریری خط لکھ دیا گیا۔اس جہاز کی بکنگ کے اخراجات ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار برائے صوبائی و قومی اسمبلی سجاد حسین شاہ نے اٹھائے ہیں جو نواب شاہ این اے 207, پی ایس 37 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔سید سجاد حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اسکائی ونگز کا جہاز الیکشن مہم میں انتخابی نشان اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا جائیگا۔دوسری جانب ترجمان اسکائی ونگز نے بتایا کہ اسکائی ونگ کمپنی کا طیارہ ایم اکیو ایم کی فضائی الیکشن مہم کے لئے کراچی سے نوابشاہ ائر ہورٹ جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں