کراچی میں11سو ارب کے ترقیاتی کام شروع کر نے کا عندیہ
شیئر کریں
(رپورٹ: اسلم شاہ) کراچی میں رواں ماہ دسمبر 2020ء میں وزیر اعظم عمران خان کے 11سو ارب روپے سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے کی توقع ہے، پہلے مراحلے میں کراچی کے پانچ نالوں کی تعمیرات شروع کی جائیں گی، جس کا تمام تر فنڈز وفاقی حکومت اخراجات برداشت کریگی، پانی کے میگا پروجیکٹ K-4کا کنٹرول کے بعد تمام تر فنڈز بھی وفاقی حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا ہے، جبکہ کراچی میں آئی ٹی پارک کے منصوبہ بھی رواںماہ کام شروع کیا جائے گا جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ کراچی سرکلرریلوے کا کام بھی تیز کرنے اور اس کام کو ایف ڈبلیو او کو دینے کا معاہد ہ جلد ہونے کی توقع ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبہ کو حتمی شکل دینے پر کام تیزی سے جاری ہے ، اس بارے میں وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد منصوبہ بندی و ترقیات ڈوثیرن میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدرات اجلاس میں بعض اہم فیصلے کئے گئے ہیں،ترقیاتی کام کو تیز کرنے اور مانیٹرنگ کا نظام بھی واضح کردیا گیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ سندھ میں دو بڑے اہم عہدے پر تقرری کے بعد تبدیلی کا عمل شروع ہوگا،اور وفاق و سندھ حکومت کی بننے والی پرونشل کورآرڈینیشن اینڈ میلی منٹیشن کمیٹی (PCIC)کراچی ڈیولپمنٹ کمیٹی کا دائرکاراور اس کے کام میں حائل رکاوٹ کو دور کیا جائیگااور نیشنل ڈیزازٹ مینجمنٹ اتھارٹی اب کراچی کے نالوں کے ساتھ ساتھ شہرمیں واٹر سپلائی، سیوریج ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اسٹروم واٹر ڈرین، ماس ٹرانزٹ سسٹم اور امپرومنٹ آف انٹرنل روڈ پرکا کام بھی دیکھیںگااور شہر میں پانی کے نظام کو بہتر بنانے ،وال آپریشن کے نظام کو درست کرنے ، غیر قانونی کنکشن ختم کرنے اور ہائیڈرنٹس بند کرنے کا ہدف بھی دیدیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے سربراہ بریگیڈیئر شہزاداور ان کی حاضرسروس ٹیم تمام کاموں کی نگراں ہوں گے، ان تمام کاموں کے باقاعدہ حکمنامہ سندھ حکومت رواںماہ دسمبر تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا تھا کہ بریگیڈیئر شہزاد کی ٹیم نے نالوں کے ساتھ بلدیہ عظمیٰ کراچی ، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی ، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ملیر اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹیز، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ، چھ کنٹوٹمنٹ بورڈز سمیت دیگر اداروں سے ملاقائیں اور مشاورت کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے حکمنامہ کے بعد کراچی میں مراحلہ وار کنٹرول اور مانیٹرنگ کا اپنا نظام واضع کرنے کی توقع ہے، جن میںنالوں کی صفائی، تجاوزات کا خاتمہ، تین نالوں کے اطراف سڑک اور دیگر تعمیراتی منصوبہ کی تکمیل،متاثرین کی آبادکاری منصوبہ(لوکل ڈسپوزبل پیپلزپروجیکٹ)اور اس کا پلان،کراچی میں موجود 42برساتی نالوں اور سیوریج کا نظام اور اس پلان کی تیاری جاری ہے۔