میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت پنجاب کا مریم نواز کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا مریم نواز کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت پنجاب نے (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی زیرصدارت پرونشل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں مریم نواز کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی عمرہ سے بھی گن مین کم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ پولیو ٹیموں پرحملوں کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں