میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت سندھ میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

کراچی سمیت سندھ میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے یکم سے3 ستمبر تک بارش کے امکان کے پیش نظر کراچی، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کا کم دباو مشرقی سندھ پر ہے جو جنوب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ہوا کے کم دباو کی رفتار انتہائی سست ہے، شہر میں 4 ستمبر تک بارش کا امکان ہے، جبکہ 2 اور 3 ستمبر کو اچھی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کراچی، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا ایک اور کم دباو 6 ستمبر تک خلیج بنگال میں بن سکتا ہے جس کے سبب 8 اور 9 ستمبر تک ایک اور مون سون اسپیل سندھ میں برس سکتا ہے۔سردار سرفراز نے کہا کہ رواں سال مون سون میں سندھ میں 70فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ادھرمحکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں بارش کی پیش گوئی کے سبب بلدیہ عظمی نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔بلدیہ عظمی کے میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں۔ برسات کی صورت میں افسران و عملہ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائے گا۔میونسپل سروسز، ٹیکنیکل سروسز، فائر اینڈ ریسکیو سروس اور سٹی وارڈنز کے محکموں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی شکایتی سیل چوبیس گھنٹے فرائض سر انجام دے گا۔میٹروپولیٹن کمشنر نے 5 ستمبر تک رین ایمرجنسی نافذ رہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ جات برسات کی صورت میں بہترین طریقے سے فرائض سر انجام دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں