گریڈ ایک سے پندرہ،نوکریاں کراچی والوں کو ملنا چاہئیں،ایم کیوایم
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام قوموں کو برابری کے حقوق ملنے چاہئیں۔دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ نے 30 جون کو ایک بڑا فیصلہ دیا، 56ہزار نوکریاں جس طرح سے بانٹی جا رہی تھیں، اس پر عدالت نے ذرا ٹھہرو کی آواز لگائی۔انہوں نے بتایا کہ مہاجر قوم نے نوکریوں کے لیے اپلائی کرنا چھوڑ دیا تھا، ایک سے 15گریڈ کی نوکریاں مقامی افراد کو ملنی چاہئیں، نظام انصاف کے لیے ایک امید کا چراغ جلا ہے، 50 سال میں انصاف سے محرومی کی پوری تاریخ ہے۔ اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کے باعث سندھ کی قوموں میں خلیج پیدا ہوئی، سندھ کوٹہ سسٹم سے متعصبانہ غیرمنصفانہ مقاصد حاصل کیے گئے۔انہوںنے کہاکہ سندھ صوبے کو کوٹہ سسٹم کی وجہ سے منزل تک پہنچنے سے روکا گیا، اسی فیصد سے زائد ہمارے کوٹے کی نوکریاں یہاں کے نوجوانوں کو نہیں ملیں، ہم پچاس سالوں میں کوٹہ سسٹم کے ناجائز استعمال کو ختم نہیں کروا سکے۔فاروق ستار نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے، ایم کیو ایم نے جاگیردارانہ اور متعصبانہ نظام کیخلاف سفر کا آغاز کیا۔