میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کی تاریخ لکھے گی، شیخ رشید

ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کی تاریخ لکھے گی، شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کاساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکارہاہوں ، پوری دنیاان کیساتھ ہوجائے مگر حکومت کوجانا ہی جانا ہے۔ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کی تاریخ لکھے گی، ، احتجاج سے متعلق عدالت کا جوبھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے،لانگ مارچ میں خطرناک آنسوگیس استعمال کی گئی،5افرادجاں بحق ہوئے ،کیایہ خونی مارچ نہیں تھا؟، حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرنہیں ہے،سامراجی طاقتوں ،مینجمنٹ کرنیوالوں نے غلط فیصلے کئے، چور باپ اور چور بیٹے کا انتخاب کیا گیا کیا انہیں کوئی تیسرا شخص نہیں ملا؟ ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لانگ مارچ کرناپڑاتولانگ مارچ کریں گے، بات چیت کرنی ہوئی تووہ بھی کریں گے، جون کی 5 سے 25 تاریخ بہت اہم ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پوری دنیا ان کے ساتھ ہوجائے لیکن حکومت کوجانا ہی جانا ہے ، رواں سال الیکشن ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس ریموٹ ہے، مرضی کے چینل دیکھتے ہیں، لوگ آج ان کاچہرہ ٹی وی پردیکھتے ہیں توچینل بدل دیتے ہیں ، لوگوں کے پاس اختیار ہے وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں اورکیاسنناچاہتے ہیں، اختیاراب عوام کے پاس ہے چند لوگوں کے پاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کی تاریخ لکھے گی، فیصلہ ان کے حق میں گیا یا خلاف گیا مستقبل فیصلہ کرے گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ مشکل اورامتحان کے وقت نسلی لوگ ساتھ نبھاتے ہیں، عمران خان کاساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکارہا ہوں۔لانگ مارچ کے دوران پولیس کے تشدد کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ ایوب خان کے دورمیں بھی ایسے مظالم نہیں دیکھے، راناثنااللہ کوبتاناچاہتاہوں تمہارے اعلانات کے باوجودمیں پہنچاتھا، یہ قوم سب کی ہے سب کواس قوم کو اپناسمجھناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چلتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ۔موجودہ حکمران ساری زندگی استعمال ہوتے رہے ہیں، یہ لوگ زیادہ دیرنہیں چلیں گے بس جون کامہینہ ہے، جواپنے بھائی کو ملک واپس نہیں لاسکے وہ ملک سنبھالیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں